اگر ایران سے تمام اقتصادی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے تیار ہیں، ایران

IRAN, AMERICA

تہران: ایران نے امریکا پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کے بدلے میں اپنا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے بدھ کو این بی سی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کردیں تو تہران جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

شمخانی کے مطابق، ایران بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اپنی جوہری سہولیات تک رسائی دینے پر بھی رضامند ہوگا، بشرطیکہ امریکا ایرانی مطالبات کو تسلیم کرے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے ممکنہ مذاکرات پر توجہ مرکوز ہے۔

یہ پیشکش ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے (JCPOA) کو بحال کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جارہی ہے، جسے 2018 میں صدر ٹرمپ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ختم کردیا گیا تھا۔ تہران کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہی اپنے جوہری پروگرام پر پابندیوں کی پاسداری کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *