ایران نے اسرائیل پر انتقامی حملوں کو ‘آپریشن وعدۂ صادق 3’ کا نام دیدیا

iran-supreme-leader

ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں پہلے مرحلے میں 100 سے زائد ڈرونز فائر کیے تھے۔ کچھ گھنٹوں کی خاموشی کے بعد، ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر حملہ کر دیا، اس بار درجنوں بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی دارالحکومت میں وزارت دفاع کے قریب دھماکے ہوئے، جہاں بڑے شعلے اور دھواں دیکھا گیا۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دو جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس سے قبل، اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے اعلیٰ فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 78 افراد ہلاک اور 341 زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *