ایران کا ثالثوں کو انکار، اسرائیلی جارحیت کا مکمل جواب دیے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے

ایران

ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، تہران نے شرط رکھی ہے کہ مذاکرات صرف اس صورت میں ہو سکتے ہیں جب اسرائیل کی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے۔

ایرانی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری ہیں، مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔ جمعہ کو اسرائیل نے ایران پر اچانک فضائی حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی قیادت اور جوہری سہولیات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائی مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔

ایران ,اسرائیل
ایران ,اسرائیل

جواباً ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ “جہنم کے دروازے کھول دے گا”، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایرانی حکام نے بعض میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے قطر اور عمان سے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی یا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے مدد مانگی تھی۔

عمان اور قطر دونوں ماضی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کر چکے ہیں۔ عمان نے حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکہ کے جوہری مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا، جبکہ قطر نے 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں معاہدہ کروانے میں مدد کی تھی۔ دونوں ممالک امریکہ، ایران اور اسرائیل سے براہ راست رابطے رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *