اسرائیلی جارحیت پر ایران کا جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیئے

iranian-drones

یروشلم: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 ڈرونز سے حملہ کیا، جنہیں دفاعی نظام کے ذریعے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن کے مطابق، ایران کی جانب سے بھیجے گئے تمام ڈرونز کو روک لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات کے اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف، پاسداران انقلاب کے کمانڈر اور ایمرجنسی کمانڈ کے سربراہ ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ رات کے وقت اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے تھے۔

دو سینئر جوہری سائنسدان ہلاک
برطانوی میڈیا کے مطابق، ایرانی سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دو نامور جوہری سائنسدان مارے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر فریدون عباسی ہیں، جو ایرانی ایٹمی توانائی ادارے (AEOI) کے سابق سربراہ تھے۔ 2010 میں ان پر تہران میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں وہ بچ گئے تھے۔

دوسرے سائنسدان محمد مہدی طہرانچی تھے، جو تہران کی اسلامی آزاد یونیورسٹی کے صدر تھے۔ ایران نے اب تک ان ہلاکتوں پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد دونوں ممالک میں تناؤ بڑھ گیا ہے، اور عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *