مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے ایرانی مذہبی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو حکومت کے خلاف تنقیدی بیان دینے پر گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، قاسمیان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔
ایرانی عدلیہ نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ سعودی حکام کی طرف سے اب تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، “ہم مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، خاص طور پر حج کے مقدس موقع پر۔” انہوں نے واضح کیا کہ ایران، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو خراب ہونے نہیں دے گا۔
یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، جو پہلے ہی متعدد تنازعات کی وجہ سے تعلقات میں پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔