ایرانی فوج کے مطابق، خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی فضائی دفاعی فورسز نے صرف ایک گھنٹے کے دوران صیہونی حکومت کے 10 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا۔
انھوں نے بتایا کہ یہ کارروائی ہر مزگان، کرمانشاہ، مغربی آذربائیجان، لرستان، تہران اور خوزستان کے صوبوں میں کی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی دفاعی نظام اسرائیلی حملوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی دوران، ایرانی افواج نے قم اور مغربی علاقوں میں بھی کئی دشمن ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ یہ اقدام گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 3 جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کے ایرانی دعوے کے بعد سامنے آیا ہے۔