اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ،ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز تیار کھڑے ہیں، ترجمان ایرانی فوج

iran-attack

ایرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کے خطرات کے پیشِ نظر ایران نے اپنی فوجی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ایک مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کوئی جارحیت کی تو ایران کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جبکہ ان کی نیتن یاہو کے ساتھ حالیہ ملاقات کو “پہلے سے طے شدہ ڈرامہ” قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق، ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ چھڑی تو اس بار قدس فورس، بحریہ اور زمینی فوج کو مکمل طاقت کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کیے تھے، جن میں ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران اور جوہری سائنسدان ہلاک ہوئے تھے۔ جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیلی علاقوں پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں 28 اسرائیلی شہری مارے گئے۔

12 روزہ اس جنگ میں ایران کے ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے، جبکہ امریکا نے بھی ایران کے جوہری مراکز پر بمباری کر کے بڑی تباہی پھیلائی تھی۔ حالانکہ 24 جون سے جنگ بندی نافذ ہے، لیکن حالیہ تناؤ کے بعد دوبارہ تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *