اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفٰی دے دیا۔
جنید اکبر نے اپنا استعفٰی پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو جمع کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا اور قیادت کی ہدایت پر انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔
استعفے کے بعد جنید اکبر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ سے انخلا پر تبادلہ خیال ہوا۔