تحریک انصاف کے اہم رہنما کو دو سال قید کے بعد رہا کر دیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں عباد فاروق کو عدالتی فیصلے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی۔ انہیں 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، میاں عباد فاروق پر 9 مئی کے واقعات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کے بعد انہیں طویل عرصے سے جیل میں رکھا گیا تھا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان اور عباد فاروق کے اہل خانہ جیل کے باہر موجود تھے، جہاں انہیں گرمجوشی سے گلے مل کر استقبال کیا گیا۔ رہائی کے بعد پی ٹی آئی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *