وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گڈ گورننس روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا

علی امین

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کی ترقی کے لیے ایک جامع روڈ میپ پیش کیا ہے، جس میں تین کلیدی شعبوں گڈ گورننس، اسمارٹ ڈویلپمنٹ اور مضبوط سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان شعبوں میں اگلے دو سال میں واضح اہداف حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اور ترقی کے اقدامات

  • صوبائی حکومت سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پرینٹینل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے گی۔
  • اسمارٹ ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، فنڈز کی مناسب فراہمی اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

صحت کے شعبے میں بہتری

  • 250 بنیادی مراکز صحت اور دیہی ہیلتھ سنٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
  • 100 سے زائد اسپتالوں کو جدید طبی آلات اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔
  • جنوبی اضلاع میں پولیو کے خاتمے کے لیے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جائے گی۔

تعلیم اور سماجی بہبود

  • اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی لانے کا ہدف۔
  • کم کارکردگی والے 1,500 اسکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
  • 10,000 خصوصی افراد کو وظائف اور معاون آلات فراہم کیے جائیں گے۔
  • سماجی تحفظ کے لیے ڈیجیٹل ویلفیئر رجسٹری متعارف کرائی جائے گی۔

معیشت اور انفراسٹرکچر

  • 3 نئے اکنامک زونز کی تکمیل۔
  • فنی تربیت کے 32 اداروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
  • ڈی آئی خان-پشاور موٹروے پر کام کا آغاز۔
  • پشاور نیو جنرل بس اسٹینڈ کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔
  • چھوٹی سطح کی کان کنی کے لیے 4 منرل زونز قائم کیے جائیں گے۔

زراعت اور سیاحت

  • 751 ایکڑ زمین پر ڈیری فارم کا قیام (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت)۔
  • سالانہ 1 کروڑ مچھلیوں کی افزائش نسل۔
  • 1,000 اعلیٰ معیار کے پھلوں کے باغات لگائے جائیں گے۔
  • 20 لاکھ جنگلی زیتون کے پودے لگا کر بہتر پیداوار کو فروغ دیا جائے گا۔

رہائش اور توانائی

  • نیو پشاور ویلی میں 14,000 رہائشی پلاٹس تیار کیے جائیں گے۔
  • 1 لاکھ 30 ہزار کم آمدنی والے گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

سیاحت کی ترقی

  • 50 نئے سیاحتی مراکز کی تعمیر۔
  • 7 سیاحتی اضلاع میں ہوم اسٹے پروگرام کا آغاز۔

ڈیجیٹلائزیشن

  • تمام محکموں میں ڈیجیٹل نظام کو زیادہ سے زیادہ نافذ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق، ان منصوبوں کے ذریعے خیبر پختونخوا کو ایک خوشحال، محفوظ اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *