پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں میجر جنرل محمد باقری شہید، مغربی میڈیا

major-general-muhammad-baqri

غیر ملکی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں تہران میں واقع اسلامی انقلابی گارڈز (پاسدارانِ انقلاب) کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، حملے میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی ہلاک ہوئے ہیں، جن میں فرید عباسی اور محمد مہدی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، حملے کی جگہ سے دھوئیں اور شعلے دیکھے گئے ہیں۔ ایرانی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیل نے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں متعدد معصوم بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

اب تک ایرانی حکام نے پاسداران انقلاب کے سربراہ یا دیگر اہم شخصیات کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تہران میں سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کے خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *