پہلگام واقعہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، محبوبہ مفتی

mehbooba mufti

سرینگر: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی  نے پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے مظالم پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے فالس فلیگ حملے کا بہانہ بنا کر نہتے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلگام میں اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے، جس کے پیچھے بھارتی سکیورٹی فورسز کا ہاتھ ہے۔

محبوبہ مفتی نے انکشاف کیا کہ باندی پورہ، کلگام اور دیگر علاقوں میں بھارتی فوج نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، گھروں پر چھاپے مارے اور کئی افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، کیونکہ یہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر جبر بڑھانے اور عالمی توجہ ہٹانے کی ایک سازش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *