سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی حکومت پر آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے اور گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد چھپا کر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔
یشونت سنہا نے الزام لگایا کہ مودی سرکار اس ناکامی کو بہار انتخابات اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ، جے شنکر اور اجیت دووال پر زور دیا کہ وہ سفارت کاری اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں آپریشن سندور پر سوال اٹھانے والوں کو غدار قرار دیا جاتا ہے، جبکہ حکومت حقائق چھپا رہی ہے۔ انہوں نے مودی پر الزام لگایا کہ انہوں نے آل پارٹی اجلاس کو نظرانداز کرکے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔
یشونت سنہا نے کہا کہ مودی اور بی جے پی جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی سیاست کر رہے ہیں، جبکہ پہلگام فالس فلیگ کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، یشونت سنہا کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت کو آپریشن سندور میں عبرت ناک شکست ہوئی ہے۔