لاہور: فیفا کے سابق ڈیولپمنٹ افسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے 17ویں صدر منتخب ہو گئے۔
انتخابی عمل میں صدارتی امیدواروں محسن گیلانی اور طحہ علی زئی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، جس میں گیلانی نے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ حاصل کرکے سادہ اکثریت حاصل کی۔ ان کے مد مقابل کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد محض 2 ووٹوں کے فرق سے فیصلہ ہوا۔
انتخابات سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ حافظ ذکا اللہ کی حمایت یافتہ محسن گیلانی 15 سے زائد ووٹ لے کر واضح فتح حاصل کریں گے، لیکن مقابلہ تنگ رہا۔
پی ایف ایف کے انتخابی شیڈول میں ممکنہ تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات چیت جاری ہے۔