لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کے مستقل خاتمے کے لیے قومی کانفرنس بلائی جائے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری سے ہسپتال میں ملاقات کر کے ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے قیادت کو بند گلی سے باہر نکلنا ہوگا، کیونکہ سیاسی مسائل کا حل صرف سیاسی مکالمے سے ہی ممکن ہے۔
لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک ہیں، جو عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔