پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر بھرپور جواب، دشمن کے کئی مورچے تباہ

وائس آف پاکستان — پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی سرحدی جارحیت کا بھرپور اور حوصلہ شکن جواب دیتے ہوئے دشمن کے متعدد فوجی مورچوں کو تباہ کر دیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، بھارتی فوج نے کشمیر کے کنٹرول لائن (LoC) پر ایک بار پھر فائرنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستانی دستوں نے موقع پر ہی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے فوجی اہداف کو تباہ کر دیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ، “پاکستان کی افواج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ دشمن کے فوجی پوسٹس اور مورچوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ہماری افواج نے انتہائی احتیاط سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو کسی قسم کے نقصان سے بچایا۔”

مقامی ذرائع کے مطابق، بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ پاک فوج کی جانب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *