پاکستان اور افغانستان مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر رضامند ہو گئے

PAK AFGHAN

یبجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے مستقل سفیروں کی تعیناتی کے لیے اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے اور جلد ہی اس پر عملدرآمد شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات

ذرائع کے مطابق، پاکستان اور افغانستان اپنے اپنے داخلی ضابطوں کے تحت ضروری اقدامات مکمل کریں گے، جس کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ فی الحال دونوں ممالک کے سفارت خانے ناظم الامور (چارج ڈی افئیرز) کی سطح پر کام کر رہے ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب 15 اگست 2021 کو افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد سے دونوں ممالک نے مکمل سفیر تعینات نہیں کیے تھے۔ اب دونوں طرف سے سفارتی سطح پر تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

اس سہ فریقی اجلاس میں چین کی ثالثی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی روابط کو نئی توانائی ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *