مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ: دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ

Budget-2025

، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس میں دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے 6 ہزار 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق نئے مالی سال میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب روپے لگایا گیا ہے، جب کہ ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ خسارے کا ہدف 6 ہزار 200 ارب روپے رکھا گیا ہے جو قرضوں کی ادائیگی کے مساوی ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

pak economy
pak economy

دوسری جانب تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لیے مختص فنڈز محدود رکھے گئے ہیں۔ تعلیم کے لیے 13 ارب 58 کروڑ روپے اور صحت کے لیے 14 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ ڈیجیٹل معیشت اور آئی ٹی سیکٹر کے لیے 16 ارب 22 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کا امکان ہے تاکہ ملکی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ 13 جون سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا جو 21 جون تک جاری رہے گی، جبکہ فنانس بل 2025-26 کی منظوری 26 جون کو متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران مختص اخراجات، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک اور سپلیمنٹری گرانٹس پر بھی بحث اور ووٹنگ کی جائے گی۔ اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ شیڈول میں کسی بھی تبدیلی کی اجازت ان کی منظوری سے مشروط ہوگی، اور تمام جماعتوں کو بجٹ پر اظہارِ خیال کا پورا موقع دیا جائے گا۔

وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد صوبائی حکومتیں بھی اپنے اپنے بجٹ پیش کریں گی، جس سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے ملک کی معاشی حکمت عملی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *