بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستانی ملی نغمہ نشر، مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا

pakistan anthem

بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے جواب میں پاکستان کی وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک پاکستانی ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر بطور اشتہار نشر کروا دیا۔

یہ نغمہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی یکجہتی اور وطن کی دفاع کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے یوٹیوب پر نشر ہوتے ہی بھارتی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، جہاں صارفین نے مودی حکومت کو اس اقدام پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی عوام نے اپنی حکومت کے بیانیے کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ بھارت چاہے جتنی بھی کوشش کر لے، پاکستان کی آواز کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ سچ کو چاہے جتنا بھی دبایا جائے، وہ اپنی راہ نکال ہی لیتا ہے۔ پاکستان کا پیغام سرحدوں کے پار بھی پہنچ رہا ہے اور دنیا اسے سن رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *