جولائی سے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا

قوام متحدہ سلامتی کونسل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی سے پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے لیے اپنے ایجنڈے میں “کثیرالجہتی تعاون سے عالمی امن کی فروغ اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل” کو مرکزی موضوع بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران پرامن اور متوازن کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025 سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے اور یہ اس کی آٹھویں مدت ہے جب وہ کونسل میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *