پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا امریکی اور اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، ایران کے دفاع کی بھرپور حمایت

pak iran

اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور ایران کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ حکومتی وزراء شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں اسرائیلی حملوں کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کو شدید نقصان پہنچایا اور سفارتی کوششوں کے امکانات کمزور کر دیے ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر تنازعے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Pakistan stand with Iran
Pakistan stand with Iran

کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ایرانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر 22 جون کو کیے گئے حملے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور IAEA کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں، جن پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *