فوجی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن “بنیان المرصوص” کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے 12 اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی میں فتح ون میزائل استعمال کیا گیا، جس نے ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کے ساتھ ساتھ براہموس میزائل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، پاکستانی ڈرونز نے نئی دہلی کی فضاؤں میں گشت جاری رکھا ہوا ہے، جس سے بھارتی دفاعی حلقوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرونز کی بھارتی دارالحکومت تک رسائی بھارت کے فضائی دفاعی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔
پاکستان کی جانب سے اس کارروائی کو بھارتی جارحانہ اقدامات کے خلاف “منظم اور طاقتور ردعمل” قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ بھارت کی طرف سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا۔
یہ کارروائی بیاس کے علاقے میں بھارتی فوجی اہداف کو تباہ کرنے کے بعد کی گئی، جس میں براہموس میزائل ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات شامل ہیں۔
مزید اپ ڈیٹس کا انتظار ر