پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا، آرمی چیف

asim munir

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ اور بہادرانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے قومی فخر قرار دیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارا میڈیا ہمارا فخر ہے، جس نے بھارتی میڈیا کو جو شاندار جواب دیا، وہ تاریخ میں یادگار رہے گا۔ ہم نے کچھ نہیں چھپایا، سچائی کو بے خوفی سے پیش کیا۔”

آرمی چیف نے مزید کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں قابل تعریف رہا۔ پاکستانی قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں مضبوطی دکھائی۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *