رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسر ڈین کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ امیدوار جارج سیمیون کو شکست دے دی۔
مخالف امیدوار نے نتائج مسترد کردیے
جارج سیمیون نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نکوسر ڈین پر چار لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ تاہم، الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ایگزٹ پولز نے بھی ڈین کی جیت کی پیش گوئی کی تھی
اس سے قبل جاری کیے گئے ایگزٹ پولز میں بھی نکوسر ڈین کی کامیابی کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ رومانیہ کے انتخابی نتائج پر یورپی یونین سمیت پورے یورپ کی توجہ مرکوز ہے، کیونکہ اس سے خطے میں سیاسی رجحانات کا اندازہ ہوگا۔