پی ایس ایل فائنل، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج ٹکرائیں گے

FINAL TEAMS

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کا فائنل میچ آج دوبارہ چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق، فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیمیں مناسب تیاری نہ کر سکیں، کیونکہ کل لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے پریکٹس سیشنز منسوخ کر دیے گئے تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث کپتانوں کا روایتی ٹرافی فوٹو سیشن بھی میدان کی بجائے ہوٹل میں کروایا گیا۔

اس سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار مقابلہ کر چکی ہیں، جس میں پہلا میچ لاہور قلندرز نے 79 رنز سے جیتا، جبکہ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔ پی ایس ایل تاریخ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 19 میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں سے 9-9 میچز لاہور اور کوئٹہ نے جیتے ہیں، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

پاک بحریہ کو خراج عقیدت

جیو نیوز کے مطابق، پی ایس ایل فائنل کے دوران پاک بحریہ کے خدمات کے اعتراف میں ایک خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل پی ایس ایل میں پاک فوج اور فضائیہ کو بھی ایسے اعزازات دیے جا چکے ہیں۔ پی سی بی حکام کے مطابق، قذافی اسٹیڈیم میں اننگز کے وقفے کے دوران یہ تقریب منعقد ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *