امن عامہ کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

PUNJAB GOVT

لاہور: پنجاب حکومت نے سماج دشمن اور امن عامہ کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قانونی قدم اٹھایا ہے۔ محکمہ داخلہ نے “پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025” کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جس کا مقصد غنڈہ گردی، بدمعاشی اور سماج مخالف سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

اس مجوزہ قانون کے تحت، امن عامہ اور معاشرتی فلاح کے لیے خطرہ بننے والے افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی واضح قانونی تعریف بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے مطابق، “غنڈہ” وہ شخص ہے جو عادتاً بدنظمی، مجرمانہ سرگرمیوں یا سماج مخالف رویوں میں ملوث ہو، عوامی امن کو خطرہ پہنچائے اور عام شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے۔

یہ قانون غنڈہ عناصر کی شناخت، نگرانی اور ان کے خلاف روک تھام کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم کرے گا۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی اور شہریوں کو مجرمانہ عناصر سے تحفظ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *