بھارتی پراپیگنڈہ مسترد، پاکستان کی جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

PAEC

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، پاکستان کی جوہری تنصیبات محفوظ ہیں

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات، خاص طور پر کیرانہ ہلز، بھارتی میزائل حملے سے متاثر ہوئی ہیں اور وہاں سے تابکاری کا اخراج ہو رہا ہے۔

بھارت نے IAEA سے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات اور پابندیوں کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ایجنسی کی ٹیم کے پاکستان کے دورے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور تابکاری کے اخراج کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

IAEA نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ پاکستان کی کسی بھی جوہری تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی تابکاری مواد کا کوئی رساؤ ہوا ہے۔ اس طرح بھارتی وزیر دفاع کے جھوٹے دعووں کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہے، لیکن ہر بار اسے شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔ اب عالمی ادارے نے بھی بھارت کے بے سروپا دعووں کو مسترد کر دیا ہے، جس سے ایک بار پھر پاکستان کی شفافیت اور ذمہ داری ثابت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *