پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

saudi minister

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ دورہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں ہو رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، سعودی وزیر مملکت اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *