بھارتی بزدلانہ حملے میں متعدد پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا

army-martyred

راولپنڈی : بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاکستان پر بزدلانہ حملے کیے، جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں پاک فوج کے 11 جوانوں سمیت 40 شہری شہید ہوگئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 121 افراد زخمی ہوئے، جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔ پاکستانی افواج نے “معرکۂ حق” کے تحت دشمن کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا اور “آپریشن بنیان مرصوص” کے ذریعے بھارتی پوزیشنز پر درست نشانہ بازی کرتے ہوئے جارحیت کو ناکام بنایا۔

پاک فوج کے شہداء: وطن کی دفاع میں 11 جانبازوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ 78 فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے جوانوں کے نام درج ذیل ہیں:

پاکستان آرمی:

  • نائیک عبد الرحمٰن
  • لانس نائیک دلاؤر خان
  • لانس نائیک اکرام اللہ
  • نائیک وقار خالد
  • سپاہی محمد عدیل اکبر
  • سپاہی نثار

پاک فضائیہ:

  • اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف
  • چیف ٹیکنیشن اورنگزیب
  • سینیئر ٹیکنیشن نجیب
  • کارپورل ٹیکنیشن فاروق
  • سینیئر ٹیکنیشن مبشر

عزت و وقار کی لڑائی: پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دشمن کی ہر جارحیت کے خلاف متحد ہیں۔ شہداء کی یہ قربانیاں جرأت، ایثار اور حب الوطنی کی عظیم مثال ہیں، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہے۔

حتمی وارننگ: پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کسی بھی مستقبل کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاکستان زندہ باد — افواجِ پاکستان پائندہ باد!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *