شہباز کی الہام علی یوف سے ملاقات،پاک آذربائیجان اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا عزم

شہباز کی الہام علی یوف

آذربائیجان: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ساتھ شہر لاچین میں اہم دوطرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان استحکام اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر آذری عوام کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے اور معاشی تعاون کو متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کا تبادلہ جلد کیا جائے گا، جس میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ شراکت داری مزید گہری ہوگی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور دوطرفہ سطح پر مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *