جنوبی افریقا کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

ہینرک کلاسن

جنوبی افریقا کے تجربہ کار کرکٹر ہینرک کلاسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ وہ اس سے قبل جنوری 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے تھے۔

کلاسن نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی لیگز میں زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “یہ فیصلہ کرنا میرے لیے آسان نہیں تھا، لیکن اب میں اس پر پوری طرح مطمئن ہوں۔”

خیال رہے کہ جب کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اپریل میں انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل نہیں کیا تھا، تو یہ فیصلہ متوقع تھا۔

کلاسن نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ ون ڈے میں ان کے نام 4 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 5 ففٹیز اسکور کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *