ہسپانوی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کر لی

SPAIN PARLIAMENT

میڈرڈ: اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو اسلحے اور دفاعی ساز و سامان کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد بائیں بازو اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جسے 176 میں سے 171 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ کنزرویٹو پیپلز پارٹی (PP) اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت ووکس (VOX) نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔

قرارداد میں اسپین کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو کسی بھی ایسے دفاعی یا تکنیکی مواد کی فروخت بند کرے جو اسرائیلی فوج کی طاقت میں اضافے کا باعث بنے۔ اس کے ساتھ ساتھ، اسپین کے غیر ملکی تجارت کے قوانین میں بھی اصلاحات کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ان ریاستوں کے ساتھ فوجی معاہدوں پر پابندی لگائی جا سکے جن پر نسل کشی یا انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہو۔

واضح رہے کہ اس قرارداد کی منظوری سے قبل اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل پر بھی بین الاقوامی ثقافتی تقریبات میں شرکت پر ویسی ہی پابندیاں عائد کی جائیں جیسا کہ روس پر یوکرین پر حملے کے بعد کی گئی تھیں۔

پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو دوہرے معیار سے گریز کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف بھی سخت اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سدباب کیا جا سک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *