اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عاصم افتخار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔