سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی

190 ملین پاؤنڈز کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ایک خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔