بھارت سالہا سال سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے ایک اہم پریس کانفرنس میں خضدار اسکول بس حملے کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ حملہ بھارتی دہشت گرد گروپ “فتنہ الہندوستان” نے کیا ہے،