پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹی 20 کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنادیا
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے سنسنی خیز فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کی۔