ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور اس کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، عاصم منیر

انہوں نے واضح کیا کہ “کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہندوستان کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کشمیر کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا

بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں غیر معمولی کمی

مالی سال 2024-25 کے ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جو ملک کی جارحانہ خارجہ پالیسیوں اور عسکری اقدامات کے مہنگے نتائج کو واضح کرتی ہے۔

سکھوں کے مذہبی مقام پر بھارت کا ڈرون حملہ، سکھوں نے عالمی عدالت سے رجوع کر لیا

ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے بعد دنیا بھر کی سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھ تنظیم MAAR نے اس حملے کو مذہبی آزادی پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (ICC) میں باقاعدہ شکایت درج کروا دی ہے

بی جے پی کی حکومت نے بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا ہے، راہول گاندھی

کانگریس کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے قومی مفادات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے قربان کر دیا اور ملک کی عزت سے سمجھوتہ کیا۔

پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کا کریڈٹ امریکہ کو جاتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا سہرا امریکا کی کوششوں اور ثالثی کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع پیدا ہوا ہے۔

بھارت سالہا سال سے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے ایک اہم پریس کانفرنس میں خضدار اسکول بس حملے کی تحقیقات سے متعلق تفصیلات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ حملہ بھارتی دہشت گرد گروپ “فتنہ الہندوستان” نے کیا ہے،

بھارت کرکٹ میں بھی پاکستان کا سامنا کرنے سے کترانے لگ گیا

ھارتی میڈیا کے مطابق، آنے والے دنوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے گروپ میچز پر بحث ہوگی۔ بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ معاملہ آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں اٹھایا جا سکتا ہے

بھارت کو پتہ چل گیا کہ پاکستانی فوج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو اب یہ بات اچھی طرح سمجھ آگئی ہے کہ پاکستانی افواج اپنے دفاع کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہیں، اور مودی حکومت اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کی جسارت کرے گی تو اسے سو بار سوچنا پڑے گا۔