ملک بھر کے بجلی صارفین کو جلد خوشخبری ملنے کا امکان
نئے مالی سال میں بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے، جس سے ملک بھر کے عوام کو ریلیف ملے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بتایا کہ پاور پرچیز پرائس میں 78 پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی ہو سکتی ہے