عمران خان کی 10 محرم کے بعد غلامی کے نظام کے خلاف تحریک شروع کرنے کی ہدایت

عمران خان نے کہا کہ دس محرم کے احترام کے بعد وہ اس جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کریں گے، جس میں ہر شہری کو شریک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ خوف سے نکلیں اور حق کے لیے کھڑے ہوں کیونکہ آزادی قربانی کے بغیر نہیں ملتی۔

سوات میں سیلابی ریلے کی تباہی، 18 سیاحوں کو بہا لے گیا، 9 کی لاشیں برآمد

سوات کے علاقے فضاگٹ میں دریائے سوات میں اچانک طغیانی کے باعث 18 سیاح پانی میں بہہ گئے، جن میں سے 9 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 13 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر پھنسے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کر دیا، جس کے بعد سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، اور یہ نشستیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کو منتقل ہوں گی۔

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا امریکی اور اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل، ایران کے دفاع کی بھرپور حمایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور ایران کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان اسرائیلی جارحیت میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم کی ایرانی صدر سےگفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا

مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ: دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس میں دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے 6 ہزار 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔