امن ہماری پہلی ترجیح ہے لیکن جنگ کے لیے بھی مکمل تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ اب بھی موجود ہے اور اگر بھارت جنگ چاہتا ہے تو پاکستان اس کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے۔