مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے، سابق بھارتی وزیر خارجہ

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی حکومت پر آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے اور گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد چھپا کر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔