وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی دینے کا فیصلہ کر لیا

ASIM MUNIR 2

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل بن گئے ہیں۔

کابینہ کے اعلامیے کے مطابق، “آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیاب حکمت عملی اور دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے پر جنرل عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ اس سے قبل صرف فیلڈ مارشل ایوب خان کو یہ عہدہ حاصل تھا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے قوم کو “معرکہ حق” میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ اس کے علاوہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ بھی متفقہ طور پر کیا گیا۔

یہ ترقی پاک فوج کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *