خیبر پختونخواہ حکومت نے عوامی فلاح کے لیے صحت کارڈ پر اربوں روپے خرچ کر دیئے

KPK GOVT

خیبر پختونخوا حکومت نے 2016 سے اب تک صوبے کے عوام کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کارڈ پر 108 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ اب صحت کارڈ پلس پروگرام میں چار مزید پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

صوبائی عوام کو جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کے ساتھ ساتھ سماعت کے آلے (آلہء سماعت) کی تنصیب کا علاج بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات، بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی (OPD) سروسز کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ بعد ازاں، پینل میں شامل تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی سہولیات شروع کر دی جائیں گی۔

یہ اقدام عوامی صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور پیچیدہ امراض کے علاج کو عام شہریوں کی پہنچ میں لانے کی کوشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *