شاتم رسول، سمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو سزا سنا دی گئی

RUSHDI

نیویارک: ناول نگار سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ہادی مطر کو عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہونے والی عدالتی کارروائی میں ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ہادی مطر کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔ رواں سال فروری میں ہی عدالت نے مطر کو مجرم قرار دے دیا تھا۔

سماعت کے دوران ہادی مطر کو سلمان رشدی کے قتل کی کوشش کے جرم میں 25 سال، جبکہ حملے کے دوران زخمی ہونے والے ہینری ریز پر حملے کے جرم میں مزید 7 سال قید کی سزا دی گئی۔ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھگتنی ہوں گی۔

واقعے کی تفصیلات

2022 میں نیویارک کے ایک ادبی پروگرام کے دوران ہادی مطر نے اسٹیج پر موجود سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی، جبکہ ہینری ریز بھی زخمی ہوئے۔

فتویٰ اور پس منظر

سلمان رشدی کو ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے توہین رسالت کے الزام میں موت کا فتویٰ جاری کیا تھا۔ رشدی پر یہ الزام ان کے متنازع ناول “دی سیٹینک ورسز” کی اشاعت کے بعد عائد کیا گیا تھا۔

ہادی مطر، جو نیو جرسی کا رہائشی ہے، کو فروری میں نیویارک کی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا۔ اب اسے 25 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *