غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب، ایک امریکی حمایت یافتہ تنظیم نے رواں ماہ کے آخر تک غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ کے لیے تمام امدادی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں، جسے وہ حماس پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی قرار دیتا ہے۔ تاہم، حماس نے امداد کی بحالی کو مذاکرات کی بنیادی شرط قرار دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔
حماس کی طرف سے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی “وحشیانہ جارحیت” کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں