پینٹاگون نے العدید ائیر بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی

iranian-missile-attack

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا تھا۔ حملے کی سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے اہم مواصلاتی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی واضح نشانیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 23 جون کو کیے گئے اس حملے میں ایران نے امریکی افواج کے مواصلاتی نظام کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق، میزائل حملے میں ایک ایسا ڈوم تباہ ہوا جو حساس فوجی رابطوں کو محفوظ بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیتے ہوئے کہا، ’’ایران نے حملے سے قبل اشارہ دیا تھا، جس کی بدولت ہم نے اڈے کو جزوی طور پر خالی کر لیا تھا۔‘‘

دوسری جانب قطر کی حکومت نے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ حملہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری 12 روزہ تنازعے میں ایک اہم موڑ تھا، جس کے بعد دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے امریکا کو ایک واضح اور مضبوط پیغام تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *