لاہور، 12 مئی 2025: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا، “میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تصادم کو روکنے کے لیے فوری جنگ بندی پر زور دیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں بھی معاونت کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت مستقبل میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔
امریکی ثالثی کا کردار:
امریکہ نے جنگ بندی کے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور نائب صدر دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے کامیاب آپریشن “بُنیان مرصوص” کے دوران بھارت کے اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا۔