مشرق وسطی کے دورے میں خلیج فارس کا نام تبدیل کر دوں گا، ٹرمپ

trump

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ مشرق وسطیٰ سے قبل ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “میں کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتا، لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ خلیج فارس کا نام بدل دیا جائے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق اہم فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ اگلے ہفتے 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس سفر کے دوران وہ خطے کے رہنماؤں کے ساتھ اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بیان ایران اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تنازعے کو دوبارہ اجاگر کر سکتا ہے، کیونکہ خلیج فارس کے نام کو لے کر دونوں اطراف کے موقف میں واضح اختلافات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *