امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی

امریکا

امریکی میڈیا کے مطابق، بحرین میں تعینات سفارتکاروں کے اہل خانہ کو واپس امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ عراق میں امریکی سفارتخانے کو جزوی طور پر خالی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

امریکی حکام نے سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلات تو نہیں دیں، لیکن تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے جواب میں ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو وہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔ ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادے نے کہا، “جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد اگر امریکا نے جارحیت کی تو ہم اسے خطے سے مکمل طور پر نکال دیں گے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *