ہمیں یقین ہے کہ ہم ہی فائنل جیتیں گے، شاہین شاہ آفریدی

shaheen shah

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے فائنل میں جگہ بنانے پر ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ فائنل میچ جیتیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے کوالیفائیئر میچ میں لاہور قلندرز نے موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز کا مجموعہ بنایا، جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم صرف 107 رنز بنا کر 15.1 اوورز میں ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

کپتان شاہین آفریدی نے میچ میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 3 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ یہ فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، جس میں ہر کھلاڑی نے اہم موقع پر بہترین کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے فخر زمان اور نعیم کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ٹیم کو مضبوط آغاز دیا، خاص طور پر نعیم کی اننگز انتہائی متاثر کن تھی۔ شاہین نے عبداللہ شفیق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کو بھی کامیابی کی ایک بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ابتدائی وکٹیں لے کر انہوں نے میچ کا پانسہ اپنے حق میں کر لیا۔

لاہور قلندرز اب پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *